ایرانیوں کے اسلام اور وہابیوں کی انتہا پسندی میں کوئی مماثلت نہیں:جواد ظریف

تہران: اس سال کے حج سے ایران کے لوگوں کو دور رکھنے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے تلخ و تند الفاظ استعمال کے سائے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے اسلام اور سعودی عرب کی وہابی انتہا پسندی میں دور دور تک کوئی مشابہت نہیں ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبد العزیز الشیخ کے اس تبصرے پر ایرانی مسلمان نہیں ہیں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی حکام پر متعصب انتہا پسند ہونے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا بلا شبہ ایرانیوں اور بیشتر مسلمانوں اور وہابی علماءو مشائخ اور دہشت گردی کے سعودی مبلغ کی متعصب انتہا پسندی میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ خامنہ ای نے سعودی شاہی کنبہ کو ایسے’ ’چھوٹے اور کمزور شیطان“ سے تعبیر کیا تھا جو اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ بڑے شیطان(امریکہ ) کے مفادات پر کہیں ضرب نہ لگ جائے۔ واضح رہے کہ تین دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانیوں کو حج کرنے کی سعودی عرب سے اجازت نہیں ملی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No resemblance between islam of iranians and extremist wahhabis says zarif in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply