آسٹریلیا میں دہشت گردوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد بھی رہا نہیں کیا جائے گا:وزیر اعظم ٹرن بل

سڈنی: (رائٹر) آسٹریلیا ئی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے آسٹریلیامیں دہشت گردی کے مجرموں کو سزا مکمل ہونے کے بعد بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔ ٹرن بل نے مزید کہاکہ دہشت گردی سے متعلق الزامات میں سزا کاٹنے والے لوگوں کو اگر معاشرے کے لئے خطرہ سمجھا جائے گا تو انہیں غیر معینہ مدت کے لئے حراست میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہ ”ہم جن اقدامات کا آج اعلان کررہے ہیں ان کا مقصد دہشت گردی کو روکنا اور اپنے ملک اور یہاں کے عوام کو تحفظ دینا ہے۔ ایسا کرنے سے دہشت گردی کی وجہ سے قید لوگوں کو سبق ملے گا کہ وہ انتہا پسند سرگرمیوں سے دور رہیں۔انہوں نے اس کے لئے بڑھتے ہوئے حملوں کا حوالہ دیا ہے کہ فرانس کے شہر نیس اور جرمنی کے شہر میونخ میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
آسٹریلیا امریکہ کا کٹر اتحادی ہے یہاں 2014 سے اندرون ملک انقلابیوں نے حملہ کئے ہیں۔ مگر یہ بیشتر کسی تنظیم سے وابستہ لوگوں نے نہیں بلکہ تن تنہا کئے گئے ہیں۔ سڈنی کے کیفے پر قبضہ کرنے کا بھی واقعہ ہوا تھا جس میں دو یرغمال اور مسلح شخص مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No release terrorists to stay in jail under new turnbull plan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply