امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے ہیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان نے آج کہا کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے ہیکنگ کا اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں ملا ہے اور انٹیلی جنس کی حتمی رپورٹ ملنے سے قبل کسی نتیجے پر پہنچنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہوگا۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان سین اسپیسر نے فاکس نیوز سے کہا، “اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے انتخابات کو متاثر کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ 20 جنوری سے وائٹ ہاؤس میں کام کاج شروع کرنے کے بعد انٹیلی جنس رپورٹ کو دیکھیں گے۔انہوں نے ہفتہ کو امریکہ کے ای۔میل ہیکنگ معاملے پر روس کو قبل از وقت ذمہ دار ٹھہرانے پر خبردار کیا۔ مسٹرا سپیسر نے سی این این کو بتایا کہ بغیر تفتیش مکمل ہوئے ہی حتمی نتیجے پر پہنچنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر براک اوباما نے روس کے 35 سفارتکاروں کو جاسوسی کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا تھا اور روس کی دو انٹیلی جنس ایجنسیوں پر پابندی لگا دی تھی۔ انٹیلی جنس حکام نے مبینہ طور پر روس پر ای امیل ہیک کرکے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No proof russian hacking influenced u s election trump spokesman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply