طالبان کے ساتھ تجدید امن عمل کافی الحال کوئی منصوبہ نہیں:افغان صدارتی ترجمان

کابل : افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ترجمان ہارون چاخن سوری نے کہا ہے کہ اس سال کے اوائل میں چار ملکی مساعی کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکنے کے بعد طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بحالی امن عمل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ان ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے افغان امن عمل کی بحالی کے لیے افغانستان، پاکستان ، چین اور امریکہ پر مشتمل چار ملکی گروپ کے عہد کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کا پاکستان پر راست اثر پڑتا ہے اور پاکستان کی یہی کوشش رہی ہے کہ امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں۔
اس گروپ کی جنوری سے اب تک پاکستان اور افغانستان میں پانچ نشستیں ہو چکی ہیں۔افغان ترجمان نے کہا کہ اب اس گروپ کی دوسری میٹنگ ہونے کے لیے کوئی وقت مقر ر نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No plans to revive peace talks with taliban says afghan govt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply