پاکستانیوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں: ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن: ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چونکہ پاکستان امریکہ آنے والے ہر پاکستانی کے مکمل کوائف اور امریکہ کو درکار معلومات کی تفصیلات بہم پہنچا رہا ہے اسم لیے پاکستانی شہریوں کے امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مختلف میڈیا گھرانوں سے بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں نے یہ بی کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا ان سات مسلم ملکوں کی، جن کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگائی گئی ہے، فہرست میں مزید اضافہ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وائت ہاؤس کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے وضاحت کی کہ افغانستان، پاکستان اور لبنان ان ملکوں میں شامل ہیں جو مسافروں کی جانچ پڑتال میں درکار ضروری معلومات بہم پہنچا رہے ہیں۔لیکن انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر تعاون میں کوئی کمی آئی یا تبدیلی کی گئی ان ملکوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Title: no plan for travel ban on pakistanis us | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply