اوبامہ نے ہلیری کلنٹن کو سب سے زیادہ لائق صدارتی امیدوار قرار دیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر براک اوباما نے ملک کے آئندہ صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ملک کے مستقبل کیلئے سب سے اہل صدارتی امیدوار قرار دیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک سلٹز کے مطابق بدھ کو رات دیر گئے مسٹر اوباما نے ڈیموکریٹک قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مرد یا خاتون عہدہ صدارت کے لیے اتنا لائق ق قابل نہیں، جتنا کہ ہلیری کلنٹن ہیں۔ پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری کنونشن میں صدر نے اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ یہ وضاحت بھی کی کہ بطور امیدوار ہلیری کلنٹن منصب صدارت کے لیے کس طرح موزوں ہیں کیونکہ وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ملک اس وقت ہی ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکتا ہے جب تک تمام لوگ مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ’اس سال، انتخاب میں، میں آپ سے کہوں گا کہ آپ مایوسی اور خوف کے خلاف میرا ساتھ دیں اور ہم میں موجود بہترین کو پکاریں اور ہلیری کلنٹن کو امریکہ کی آئندہ صدر منتخب کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ وہ اس عظیم قوم کے عزم پر یقین رکھتے ہیں۔
انھوں نے ہلیری کلنٹن کے بطور وزیرخارجہ اپنے ساتھ کام کرنے کے تجربات کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر بننے کے لیے کسی بھی شخص کی اس زیادہ بہتر تربیت نہیں ہوسکتی۔مسٹر اوباما نے کہا کہجب تک کسی کو خارجی و داخلی امور کی تربیت نہیں ملتی ہے اس وقت تک یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ عالمی بحران سے کیسے نمٹنا ہے یا نوجوانوں کو کس طرح جنگ پر بھیجنا ہے۔ لیکن ہلیری ایسے فیصلوں میں شریک رہی ہیں۔ وہ جانتی ہیں ایسے فیصلے کرتے ہوئے ہماری حکومت کا کیا کچھ داؤ پر ہوتا ہے، کام کرنے والے خاندانوں کو کیا کچھ داو پر ہوتا ہے، بزرگ شہریوں، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کا کیا داؤ پر لگا ہوتا ہے۔
صدر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابانی مہم کو اپنی تقریر میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ (ٹرمپ) صرف نعروں اور وعدوں کی شکل میں زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں، خوف زدہ کر رہے ہیں وہ یہ سب اس لیے کر رہے ہیں کہ لوگوں کو جتنا زیادہ خوفزدہ کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ اتنے ووٹ لے لیں کہ انتخاب میں کامیاب ہو جائیں۔ اوباما نے ٹرمپ کی طرف سے ناٹو اتحادیوں کے لیے دیے گئے اس پیغام کا حوالہ بھی دیا کہ جس میں ان کا اصرار تھا کہ اس کے پہلے کہ امریکہ ان کی مدد کو آئے وہ اس بات کو یقینی بنائیں انھوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ روسی صدر ولادمیر پوتن سے گرمجوشی دکھا رہے ہیں اورصدام حسین کی تعریف کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No one more qualified than hillary clinton to be president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply