امریکہ ہندوستان کو جدید ترین اسلحہ فروخت کر کے چین کو گھیرنے میں کامیاب نہیںہو سکتا:چینی سفیر

واشنگٹن:امریکہ میں چین کے سفیر چوئی تیان کائی نے ہندوستان کو امریکہ کی جانب سے اعلیٰ تکنیکی فوجی سازوسامان کی فروخت پر اظہار ناخوشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی چین پر قابو نہیں پاسکتا۔اور نہ ہی امریکہ اپنا وہ مقصد پورا کر سکے گا جس کے لیے وہ ہندوستان کو جدید ترین اسلحہ اور دفاعی تکنالوجی دے رہا ہے ۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں اس استفسار پر کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ہند ۔مرکزیت پالیسی تقریر اور ہندوستان کو فوجی سازو سامان و تکنالوجی کی فروخت کے ٹرمپ کے فیصلے پر چین کا کیا خیال ہے، چوئی تیان کائی نے کہا کہ خطے میں بننے والا مخصوص ٹولہ چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔
چینی سفیر نے امریکہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے چین کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہیکوئی ملک چین کا راستہ روک سکتا ہے۔لیکن اس کے باوجود چین خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ دست تعاون بڑھانے تیار ہے۔ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ۔چوئی تیان کائی امسال نومبر میں ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No one can contain china chinese envoy on us selling arms to india in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply