شام میں کئی فوجی اڈوں پر حملوں میں کوئی ایرانی فوجی مشیر شہید نہیں ہوا:ایران

تہران : ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق شام کے حماة اور حلب صوبوں میں واقع متعدد فوجی اڈوں پر اتوار کی شب کیے گئے حملوں میں ایرانی فوجی مشیروں میں سے کوئی مشیر نہیں مارا گیا۔ذریعہ نے عرب میڈیا کی اس حوالے سے خبروں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ حماة اوت حلب صوبوں میں گذشتہ شب ہونے والے میزائل حملوں میں کوئی ایرانی مشیر شہید نہیں ہوا۔شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اتوار کی شب دشمن نے حماة اور حلب میں حکومتی اداروں کو نشانہ بنا کر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔لیکن خبر میں ان میزائل حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان یا حملہ کرنے والے کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ حماة اور حلب میں واقع شامی فوجی ٹھکانوں پر یہ حملے ا مریکہ ، یو کے اور فرانس کے حملوں کے دو ہفتہ بعد کیے گئے۔ان حملوں کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن انتہاپسندوں کے نیوز چینلوں اور سوشل میدیا نیٹ ورک کے مطابق امریکہ نے مشرقی شام میں التانف سے میزائل داغے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No iranian military advisors killed in sunday night attacks in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply