پاکستان سے تعلقات میں کمی لانے کا ہر گز کوئی ارادہ نہیں : امریکہ

واشنگٹن : امریکی وزیارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ہرگز ایسا کوئی منشا یا ارادہ نہیں ہے کہ پاکستان سے کسی بھی طور پر تعلقات اور رشتوں میں کمی لائی جائے۔ منگل کے روز اپنی نیوز بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان کے اس بیان پر ،کہ اگر امریکہ سے8 ایف 16 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ٹوٹ جاتا ہے تو پاکستان دوسرا متبادل تلاش کرے گا،کوئی تبصرہ ، تنقید کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر آزاد ملک اپنے دفاع کے حوالے سے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہے اور یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضرورتیں کیسے پوری کرے گا۔جب ان کی توجہ ایک پاکستانی وزیرکی جانب سے امریکی امداد کو مونگ پھلیوں سے تعبیر کرنے کی جانب دلائی گئی تو میں پھر یہی کہوں گا کہ تعلقات زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔اور امریکہ وہ تعلقاتبرقرار رکھے گا۔جان کربی نے کانگریس میں کئی حلقوں کی جانب سے زبردست مخالفت کے باوجود پاکستان کو امریکی امدادفراہم کیے جانے کا دفاع کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ امریکی کانگریس نے 700ملین ڈالر کیمالیت کے ایف 16طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کو سبسڈی دینے سے اوبامہ انتظامیہ کو روک دیا تھا۔
اس کے تحت پاکستان کو صرف270ملین ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ باقی430ملین ڈالر امریکہ غیر ملکی دفاعی فنڈ سے دیتا۔ لیکن پاکستان نے پوری رقم کی ادائیگی سے یہ کہتے ہوئے معذرت کر لی کہ وہ اتنی کثیر رقم ادا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No intention to diminish relations with pakistan us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply