اسلام میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں : شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو واشنگٹن میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے ایجنڈے میںدونوں کے مشترکہ حریف ایران کا موضوع سر فہرست رہے گا۔
لیکن32سالہ بااختیار شہزادہ محمد بن سلمان سعودی معاشرے میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں بھی چاہتے ہیں اور ان کی اس جانب پیش رفت اور سعی بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں ایجنڈے میں سخت خارجہ پالیسی بشمول یمن میں جنگ اور قطر کے ساتھ سفارتی کشیدگی و تنازعہ بھی شامل ہے۔ وضح رہےکہ شہزادہ محمد نے حقوق نسواں کے حوالے سے کچھ اصلاحات کی ہیں ۔جس میں لباس میں بندشوں میں نرمی، ملازمتوں اور تجارتی کاموں میں ان کی وسیع تر شراکت و حصہ داری اور سب سے اہم خواتین کی ڈائیونگ پر پابندی اٹھانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
لیکن قوانین الوصایہ جس میں خواتین کئی سرگرمیوں کے لیے مرد رشتہ داروں کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہمرد و خواتین مساوی ہیں اور اسلام مساوات کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیاد پرستی بہت زیادہ ہے اور بناید پرست عناصر مخلوط تعلیم و کام کاج اور مردوں و خواتین کا خلط ملط ہونا پسند نہیںکرتے اور اس کے مخالف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر نظریات حضور ﷺ کی حیات طیبہ کے دور کے طرز زندگی سے میل نہیں کھاتے۔اانہوںنے کہا کہ ہم سب انساں ہیں اور ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No difference between men and women in islam says prince mohammed bin salman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply