فرانس سمیت کسی ملک کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں: ایرانی فوجی ترجمان

تہران:ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایران کے دفاعی معاملات پر آئندہ کسی بھی مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس سمیت کسی بھی ملک کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔
ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے سامنے آنے والے بعض بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ایران کی مسلح افواج کے طے شدہ اہداف میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب دشمن قوتیں اسلامی انقلاب کو فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، ایران اپنے دفاعی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No country has right to interfere in irans internal affairs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply