مسئلہ کشمیر دو ملکوں کا آپسی معاملہ ہے،وہی دونوں سلجھائیں:امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے آج مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لے جانے کی پاکستان کی مہم میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ یہ معاملہ دو ملکوں کا آپسی معاملہ ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ا لیزابیتھ ٹرڈو نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم ہندوستان اور پاکستان سے بات چیت کے ذریعہ علاقے میں کشیدگی میں کم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے یہ بیان پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھانے کی اپیل کے بعد دیا ہے۔ مسٹر نواز شریف نے یہ اپیل اس بات کو ذہن میں رکھ کر کی ہے کہ کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق مل سکے۔انہوں نے کشمیر کے واقعات کی تحقیقات کے لئے عالمی تفتیشی ٹیم بھی بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ ٹرڈو نے ہندوستان فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے بارے میں بھی کچھ کہنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ سرحدوں کے واقعات کی رپورٹ کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں سے اپیل کریں گے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کر کے امن بحال کریں۔ دریں اثناءامریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ثبوت سونپا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس جانب توجہ دینا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No change in us stance on kashmir fo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply