چین کی کشمیر پالیسی میں کوئی رد و بدل نہیں: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین نے ہند پاک کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر چینی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندون سے بات رکتے ہوئے کہا کہ پوکستان اور ہندوستان دونوں کو مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے مذاکرات میں تیزی لانا چاہیے۔
ترجمان نے اس پر بھی زور دیا کہدونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی خود مختاری اور اقتدار اعلیٰ کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسی تیسرے کی مداخلت سے بچنا چاہیے ۔ انہوں نے اس پر بھی زور دیا کہ چین دونوں ممالک کیسرحدوں کو محفوط و مامون دیکھنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کو اس کا بھی تجزیہ کرنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر نے خطہ کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No change in beijing policy on kashmir issue china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply