بنگلہ دیش میں9انتہا پسند مارے گئے،ایک بڑ ے دہشت گردانہ حملہ کی سازش ناکام

ڈھاکہ:بنگلہ دیش پولس نے اس وقت ایک بڑے دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ ناکام کر دیا جب قومی دارالخلافہ ڈھاکہ کے بیرونی علاقے میں آج پولیس نے زبردست ایک کارروائی میں9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ تمام افراد اس دہشت گرد گروپ سے وابستہ تھے جس نے اس ماہ کے اوائل میں ڈھاکہ میں ایک کیفے پر حملہ کر کے 22افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔پولس کے مطابق یہ دہشت گرد اسی نوعیت کا ایک اور بڑا دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس نے یکم جولائی کو ڈھاکہ کیفے حملے کے بعد کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں جو 22 افراد ہلاک ہوئے تھے ان میںبیشتر غیرملکی شہری تھے۔ بعد میں سیکورٹی فورسیز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ ڈھاکہ میٹرو پولس کے ڈپٹی کمشنر مسعود احمد کے مطابق پولس کو یہ کامیابی دو گھنٹے تک کی گئی کارروائی کے بعد ملی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine terrorist killed in dhaka police raid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply