نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 9فوجی ہلاک

علامتی تصویر
ابوجا: بوکو حرام کے انتہا پسندوں نے شمال مشرقی نایجیریا میں دہشت گردانہ حملہ کر کے 9نائجیریائی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ چند روز قبل ہلاکت خیز خود کش حملوں کے ،جس میں 43شہرہ ہلاک ہوئے تھے،چند روز بعد کیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ گاجیرم میں تعینات 242بٹالین نائجیرین آرمی کے فوجیوں کو نشانہ بنا رک یہ حملہ کیا گیا۔گاجیرم بورنو ریاست کے دارالخلافہ میدو گوڑی کے شمال میں 80کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
بورنو ریاستی پولس نے ابتدا میں کہا کہ اس کے افسران اور سپاہی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں کتنے دہشت گر د مارے گئے۔البتہ 9فوجیوں کی ہلاکت کی فوجی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔