یمن میں فوجی کیمپ پر خود کش حملہ،9سپاہی ہلاک

عدن(یمن): فوجی و طبی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ایک خود کش بمبار نے جنوبی یمن میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا جس میں کم ا زکم9سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔فوضی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ فوجی سعودی قیادت والے اتحاد میں شامل سوڈانیہ فوج سے تربیت حاصل کر رہے تھے کہ اس کیمپ کو نشانہ بنا کریہ خود کش حملہ کر دیا گیا۔ابھی تک 9فوجیوںکی میتیں نکالی جا چکی ہیں ۔ تمام زخمیوںکو عدن کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ حملہ راس عباس کیمپ پر کیا گیا جو جنوبی یمن میں مغربی بریقہ منطقہ میں چلایا جا رہا تھا۔ابھی تک کسی گروہ نے اس خود کش حملہ کی ذمہ داری نہیںلی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine sodier killed in suicide attack in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply