میانمار میں دہشت گردانہ حملہ میں 9پولیس اہلکار ہلاک،دو زندہ پکڑلیے گئے

ینگون: میانمار کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ متصل سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز پر کئے گئے کئی حملوں میں کم از کم نو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
قومی پولیس کے سربراہ جاؤ ون نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’مغربی ریاست رخائن میں اتوار کو آٹھ حملہ آوروں نے حملہ کر دیا جس میں دو کو زندہ پکڑا گیا جبکہ باقی مارے گئے۔حکام کا خیال ہے کہ تمام مسلم گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چھ پولیس افسروں کو قتل اور دو دیگر کو زخمی کردیا ہے۔ پولیس نے اس دوران 51 ہتھیار اور 10 ہزار راؤنڈ بھی ضبط کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راٹھی ڈونگ کے کدانگوی گاؤں میں ایک سرحدی پولیس کیمپ پر بھی ایک ساتھ حملے ہوئے جن میں ایک پولیس افسر کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرا واقعہ بتھی ڈونگ بستی کے قریب پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں سات حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine police have been killed in border post attacks in western burma in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply