ایران میں حکومت مخالف مظاہرے اور پاسدران انقلاب کی فائرنگ جاری،9ہلاک

تہران: ایران میں ملک گیر پیمانے پر جاری احتجاجی مظاہروں اور تشدد میں مزید 9افراد کی ہلاکت سے چھ روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر کم ا زکم20ہو گئی جبکہ گذشتہ تین روز کے دوران 400سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔
دریں اثنا ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو ملک میں افرا تفری پھیلانے کے لیے حکومت مخالف مظاہرے کرانے کا الزام لگایا۔آیت اللہ نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن اسلامی جمہوریہ میں بد امنی اور بے چینی پھیلانے کے لیے پیسہ، ہتھیار ، سیاست اور خفیہ اداروں سمیت ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر انہوںنے مزید لکھا کہ وہ کسی موزوں وقت پر قوم سے خطاب کر کے حالیہ واقعات پر روشنی ڈالیں گے۔
دریں اثناایک شخص نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے احتجاجیوں پر فائرنگ کی اور مظاہرین کو اس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی لاشیں اٹھاتے ہوئے مدد کے لیے پکارتے ہوئے بھی سنا گیا۔ایک اور شخص نے ٹوئیٹ کیا کہ اصفہان سمیت کئی شہروں میں مظاہرین پر فائرنگ کی گئی ۔لیکن یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed overnight supreme leader blames foreign cash arms and agents in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply