چینی مقبوضہ خطہ مکاؤ میں زبردست طوفان،9ہلاک

ہانگ کانگ: چین کے قبضہ والے خصوصی علاقہ مکاؤ میں کل آئے زبردست طوفان’ ہاٹو‘ کی زد میں آکر 9افراد کی موت اور کئی دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ مکاؤ کے سرکاری براڈکاسٹر ٹی ڈی ایم نے بتایا کہ طوفان ہاٹو کی زد میں آکر کم از کم 9افراد کی موت اور کئی لاپتہ ہیں۔ یہ طوفان 1968کے بعد کا سب سے بڑا طوفان بتایا جارہا ہے جس کا وارننگ سگنل دس پوائنٹ تھا۔ راحت و بچاؤ مہم میں مصروف ایک اعلی افسر نے کہا کہ یہ شہر ایک ویران شہر نظر آتاہے جیسے جنگ کے بعد تباہی نظر آتی ہے۔
کل یہاں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر ہوائیں چلی تھیں اور لوگوں کے گھر کاغذ کے ٹکڑوں کی طرح بکھرے ہوئے ہیں۔ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں اکھڑ کر کئی میٹر دور جاکر گریں۔ یہاں کی سڑکوں پر چاروں طرف اکھڑے ہوئے درخت نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کافی پانی بھرا ہوا ہے ، اس طوفان کی وجہ سے پروازوں کو ملتوی کرنا پڑا او رتجارتی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ اس طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی عمارتوں کے اوپر ی حصے تاش کے پتوں کی طرح بکھرے ہوئے ہیں۔ شہر کے نصف سے زائد حصہ میں بجلی اور پانی کی سپلائی میں رخنہ پڑا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed many missing after typhoon hato hits macau in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply