بغداد کے ایک بازار میں کار بم دھماکہ 9 ہلاک، درجنوں زخمی

بغداد: عراق کے دارالخلافہ بغداد کے شمال میں رشیدیہ علاقہ میں واقع ایک بازار میں ہونے والے کار بم دھماکہ میں کم از کم 9افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مگر عراق کی راجدھانی اور دیگر علاقوں میں چونکہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اس طرح کے دھما کے کرتے رہتا ہے اس لیے شک کی سوئی اسی کی طرف گھومتی ہے یہ وہی علاقہ ہے جہاںداعش نے 2014 میں ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔
تین جولائی کو وسطی خرادہ ضلع میں ہوئے دھماکہ میں کم از کم 292 افراد مارے گئے تھے جس کے بعد سے بغداد میں ہائی الرٹ ہے۔ 13 سال قبل جب امریکی فوج نے صدام حسین کا تختہ پلٹا تھا تب سے اب تک ہونے والا یہ شاید سب سے خونریز دھماکہ تھا۔
رشیدیہ میں یہ کار بم دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خرادہ دہشت گردانہ حملے کی روشنی سلامتی کے اقدامات پر غور و خوض کے لیے منگل سے عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed in car bomb blast near baghdad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply