کابل میں دو زبردست بم دھماکوں میں9صحافیوں سمیت29ہلاک،45زخمی

کابل: افغانستان کے دارالخلافہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم ا زکم 29افراد بشمول9صحافی ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق ایک ایسے مقام پر جہاں پہلا دھماکہ ہوا تھا صورت حال کی رپورٹنگ اور تصویر کشی کے لیے صحافیوں کا یک گروپ جن میں اے ایف پی کا ایک فوٹو گرافر بھی شامل تھا،پہنچ گیا۔ اسی دوران کیمرہ مین کے بھیس میں ایک خود کش بمبار بھی ان لوگوں کے درمیان پہنچ گیا اور خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔پہلا دھماکہ شش دراک علاقہ میں، جہاں ناٹو کا افغان ہیڈ کوارٹر، امریکی سفارت خانہ ،صدارتی محل،وزارت دفاع ، افغانستان کی انٹیلی جنسی سروس کاہیڈ کوارٹر اور افغان حکومت کی عمارتیں ہیں ، مقامی وقت کے مطابق صبح 8بجے ہوا تھا ۔ کابل کے پولس سربراہ کے ترجمان حشمت اسٹانک زئی نے کہا کہ چونکہ دھماکہ ایک اہم علاقہ میں ہوا تھا اس لیے مختلف ٹی وی چینلوں اور اخبارات و خبر رساں ایجنسیوںکے صحافی اور کیمرہ میں فوراً پہنچ گئے۔لیکن ان صحافیوں کے جائے وقوعہ پہنچے چند منٹ نہیں گذرے تھے کہ کیمرہ مین کے بھیس میں ایک خود کش بمبار بھی وہاں پہنچ گیا ۔اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی کے ڈائریکٹر نجیب شریفی کے مطابق اس دھماکہ میں مختلف خبررساں اداروںسے وابستہ9صحافی ہلاک ہو گئے۔اس قبل مسٹر شریفی نے ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد کم بتائی تھی۔وزارت صحت عامہ کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ ان دھماکوں میں45افراد زخمی بھی ہوئے ہیں انہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ امریکی سفیر متعین افغانستان جان باس نے اس حملہ کی شدت سے مذمت کی۔ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine journalists among 29 killed in twin afghanistan blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply