میکسیکو میں ایک رہائشی عمارت کے باہر9لاشیں پائی گئیں

میکسیکوسٹی: میکسیکو کے نوایوو لاریڈو شہر میں ایک مکان کے باہر نو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے پانچ لاشیں خواتین کی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمولی پاس میں اٹارنی جنرل کے دفتر کو معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
زیادہ تر لاشیں عریاں ہیں اور انہیں موٹے کاغذ سے ڈھکا گیا ہے۔ تمولی پاس میں منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے گینگ وار کے واقعات عام ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں منشیات کے سلسلے میں ملک میں ہوئی زیادہ تر پرتشدد واقعات میں سے کچھ یہاں ہوئی ہیں اور یہ معاملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی نظر آتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine dead bodies found in mexico in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply