نوخود کش بمبار قبل از وقت جیکٹ بم پھٹنے سے ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی کندوز صوبہ میں اس وقت9خود کش بمبار ہلاک ہو گئے جب ان کی وہ خود کش جیکٹ جو وہ پہنے ہوئے تھے وقت سے پہلے ہی دھماکہ کر گئی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ تمام خود کش بمبار دھماکہ خیز مواد سے بھری صدریاںپہنے ہوئے تھے۔ اور کندوز میں بیک وقت مربوط حملے کرنے کے ارادوں سے آئے تھے کہ کچھ کرنے سے پہلے ہی ان کی صدریوں میں دھماکہ ہو گیا۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بمبار دشت آرچی سے کندوز شہر جارہے تھے کہ یہ دھماکے ہو گئے۔وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ اس گروپ کا تعلق طالبان گروپ کے کمانڈر ملا ولی سے تھا۔ خود کش دہشت گردوں کا اپنا ہی شکار بن جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 10انتہا پسند وں کا ایک گروپ جنوبی غزنی صوبہ کی ایک مسجد میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے دوران دھماکہ ہو جانے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine bombers killed as their suicide vests went off prematurely in kunduz in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply