نو منتخب صدر ٹرمپ نے ہند نژاد خاتون کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کیا

واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ساؤتھ کیرولینا صوبے کی گورنر ہند نڑاد نکی ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ہیلی کواقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’ہیلی ایک بااثراور عملی خاتون ہیں۔وہ عالمی سطح پر ہماری نمائندگی کرنے والی ایک بہتر سیاستدان ثابت ہوں گی‘۔
اقتدار کی تبدیلی کے دوران ٹرمپ طرف سے اعلیٰ سطحی انتظامیہ کے لئے چنی گئیں 44 سالہ ہیلی پہلی خاتون ہیں۔ امریکی انتظامیہ میں کابینہ کی سطح کے عہدے پر مقرر ہونے والی وہ پہلی ہندنژاد امریکی ہوں گی۔دوسری میعادکار سنبھال رہیں ہیلی گورنر کے طور پر کاروبار اور لیبر سے متعلق مسائل پر کام کر چکی ہیں لیکن انہیں خارجہ پالیسی کا کم تجربہ ہے۔امریکی فوجی اور قومی سلامتی کے مختلف مسائل پر ان کا نقطہ نظر ریپبلکن پارٹی کی سوچ کے مطابق رہا ہے۔
ہیلی ٹرمپ انتظامیہ میں شامل کی جانے والی پہلی خاتون اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی سیاست داں ہوں گی، جو اقوام متحدہ میں امریکہ کی آئندہ سفیر کے طور پر سامنتا پاور کا مقام لیں گی۔اس کے علاوہ وہ کسی بھی انتظامیہ میں کابینہ افسر کا درجہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی امریکی ہوں گی۔کابینہ کے عہدے کے لئے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ محترمہ نکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی نہیں تھیں۔
وہ پہلے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے کوشاں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو کی حمایت کرتی رہیں لیکن ان کی طرف سے اس دوڑ سے سبکدوش ہونے کے بعد نکی نے ٹیکساس سے سینیٹر ٹیڈ کروز کی حمایت شروع کر دی تھی۔ آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے کچھ ہی وقت تک نکی نے کہا تھا کہ وہ نئے صدر کے لیے اتنی پرجوش نہیں ہیں لیکن وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں گی۔ وہ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز کی بھی نقاد رہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nikki haley trump chooses her for un ambassador in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply