امریکہ روس پر ہرگز اعتماد نہیں کر سکتا: امریکی سفیرنکی ہیلی

واشنگٹن:(رائٹر) امریکہ کے صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ میں نامزد امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ روس پر ا عتمادنہیں کر سکتا ہے اور اس پر عائد پابندیوں کو ہٹوانے سے پہلے روس کو اپنی طرف سے کچھ مثبت اقدامات کرنا پڑیںگے۔
نکی ہیلی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ روس طاقت دکھانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اکثر ایسا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کاا خیال ہے کہ ہمیں ہمیشہ ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
نیز وہ یہ نہیں مانتیں اس پر بھروسہ کر کے اس پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹادیا جائے۔ نکی نے کہا کہ اس نے یوکرین اور کریمیا میں جو کچھ کیا اور شام میں جو کچھ کر رہا ہے اس سے امریکہ ناخوش ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nikki haley says u s cant trust russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply