اب بہت ہوچکا،امریکہ کا شمالی کوریا کو انتباہ

اقوام متحدہ:امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو من مانی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ بات پیونگ یانگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ خود کو خطرے میں ڈال رہا ہے کیونکہ پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کل شمالی کوریا سے اور کسی میزائل کا تجربہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اب اسے افراتفری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت ہوچکا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغنے کی مذمت کرتے ہوئے محترمہ ہیلی نے کہاکہ یہ اشتعال انگیز حرکت ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا سے مزید کوئی بھی میزائل لانچ نہ کرنے کی اپیل کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nikki haley on latest nkorea missile fire enough is enough in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply