پاراگوئے اور برازیل کی سرحد پر واقع نائٹ کلب میں فائرنگ ،4ہلاک 11 زخمی

اسونسیون: پیراگوے کے سرحدی شہر پیڈرو جوآن کبالیرو کے ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ میں دو خواتین سمیت چار افراد کی موت اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ ہے۔ جس جگہ یہ واردات انجام دی گئی ہے وہ برازیل کے سرحدی شہر پونٹو پورا کے قریب ہے۔ یہ شہر منشیات کی ا سمگلنگ کے لیے بدنام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں مارے گئے دونوں مردوں کا تعلق مجرمانہ گروہ سے ہے اور یہ حملہ انہیں ہی نشانہ بنا کر کیا گیا تھا لیکن اس فائرنگ کی زد میں کچھ دیگر افراد بھی آ گئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی عمریں 18 اور 24 سال بتائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کی فائرنگ میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملک کے اس حصے میں منشیات سے وابستہ تشدد عام بات ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی عوامی مقام کو نشانہ بنایا جائے جیسا کہ اس حملے میں ہوا ہے۔ معاملے کو حل کرنے کے لئے برازیل اور پیراگوے کی پولیس نے مشترکہ مہم چلائی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nightclub shooting on paraguay brazil border kills 4 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply