اٹلی جارہے پناہ گزینوں کے جہاز میں بھگدڑ،20تارکین وطن ڈوب گئے

روم: اقوام متحدہ کی پناہ گزیں ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے اواخر میں بحیرہ روم پار کرکے اٹلی آ رہے 20 تارکین وطن راستے میں ہی ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ ایجنسی کی ترجمان کارلوٹا سیمی نے بتایا کہ غوظہ خوروں اور بچاؤ ٹیم کے ارکان اب تک سات افراد کی لاشیں نکال چکے ہیں جبکہ سسلی کے ٹریپانی پہنچے پناہ گزینوں کے مطابق ابھی مزید 13 افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار کر رہے لوگوں نے جب امدادی ٹیم کو اپنے قریب آتے دیکھا ہوگا تبھی جہاز میں افرا تفری مچی ہوگی۔
اسی افرا تفری میں ان میں سے بہت سے لوگ دب گئے ہوں گے اور بہت سے لوگ گھٹن کے باعث پانی میں کود گئے ہوں گے اور ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہوں گے۔ سیمی نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بہت سی نائجیریائی خواتین ہیں اور آئیوری کوسٹ اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں۔ تارکین وطن کے لیے بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ) کے مطابق اس سال اب تک 1200 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 45 ہزار سے زیادہ لوگ محفوظ مقامات پر پہنچنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigerians and bangladeshis among 20 migrants drowned while crossing to italy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply