نائجیریا میں صدر بوحاری کے نام پر کتے کا نام رکھنے پرنائجیریائی گرفتار

اونتشا( نائیجیریا): نائیجیریا میں اپنے پالتو کتے کا نام ملک کے صدر مسٹر بوحاری کے نام پر رکھنے اور صدر کا نام اس کے جسم پر دو جگہ لکھوانے کے باعث کتے کے مالک کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور امن میں خلل ڈانے کے الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرایا گیا ہے۔
جنوبی اوگن صوبے کے پولیس ترجمان ایبمبولا ایکیمی نے بتایا کہ یہ شخص ایک کتا لایا اور اس کا نام بوحاری رکھا اور اس کے دونوں جانب بوحاری نام لکھواکر اسے شمالی علاقوں میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے لے گیا۔ شمالی علاقے کے ایک شہری کی شکایت پر اسے گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں عدالت نے مقدمہ شروع ہونے تک اسے رہا کر دیا۔ تاہم ترجمان نے ملزم کا نام نہیں بتایا۔
ترجمان نے کہا، ”نائیجیریا کے عدم استحکام کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ حرکت اکسانے والی اور امن میں خلل ڈالنے والی ہے“۔ نائیجیریا میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے کئی دہائیوں کے بدترین اقتصادی دور سے گزر رہا ہے۔
ملک میں شمال میں رہنے والے جو مسلمان ہیں اورجنوب میں رہنے والے عیسائیوں کے درمیان کبھی کبھی کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔ مسٹر بوحاری شمال کے مسلمان ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigerian arrested for naming dog after president buhari in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply