جوڈیشیل کمیشن نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کی خونریزکیلئے فوج کوقصوروارپایا

لاگوس:نائجیریا کے ایک جیوڈیشئل کمیشن نے گزشتہ سال دسمبر میں شمالی نائجیریا کے زاریا شہر میں 349 شیعہ مسلمانوں کے قتل کیلئے فوج کو قصوروار پایا ہے اور اس قتل معاملے میں ملوث فوجیوں کو سزا دینے کی سفارش کی ہے۔
کمیشن نے اپنی جانچ رپورٹ میں کہا ہے یہ قتل 12 سے 14 دسمبر 2015 کے دوران کئے گئے اور ان قتل کا مقصد اقلیتی برادری کے لوگوں کو سزا دینا تھا۔ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرکے یہ قتل کئے۔اور پھر اس کے بعد ان کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں خفیہ طور سے دفن کر دیا۔
واضح رہے کہ 12دسمبر 2015کو نائجیریائی فوج نے یہ کہتے ہوئے ایک امام بارگاہ میں مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے شیعوں پر حملہ کر دیا تھا کہ انہوں نے فوجی سربراہ کے قافلہ روکنے اور انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigerian army slayed 349 shiite muslim in zaria commission of inquiry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply