نائیجیریائی فضائیہ کی ایک پناہ گزیں کیمپ پر بمباری سے 52ہلاک ، 120 زخمی

نائیجیریائی فضائیہ کی ایک پناہ گزیں کیمپ پر بمباری سے 52ہلاک ، 120 زخمی
میدوگوڑی:نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں نائجیریائی فضائیہ نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر زبردست بمباری کی جس میں کم از کم52افراد ہلاک اور 120سے زائد زخمی ہو گئے۔
طبی خدمات سے منسلک خیراتی تنظیم میڈسنس سینز فرنٹیئر کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی نائجیریا کے ران کا علاقہ ہے جس میں ایئر فورس کی بمباری کی زد میں ایک پناہ گزین کیمپ آ گیا۔
اس درمیان فضائیہ نے کہا کہ اس حملہ میں اصل نشانہ بوکو حرام کے ٹھکانے تھے لیکن اتفاقی طور پر پناہ گزیں کیمپ بمباری کی زد میں آگیا۔