نائیجیریا میں شیعوں کے جلوس میں شامل لوگ اور پولس میں جھڑپ، 9 ہلاک

کانو (نائجیریا):افریقی ملک نائجیریا کے شمالی علاقہ کانو میں ایک مذہبی جلوس کے دوران پولس اور شیعوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم8شیعہ مسلمان ہلاک ہوگئے ۔ یہ جھڑپ کانو کے مضافات میں اس وقت ہوئی جب ملک میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروپ اسلامک موومنٹ آف نائجیریا نے پڑوسیکدنا ریاست کے ذریعہ سے ایک مذہبی جلوس کا انعقاد کیا تھا۔
کانو ریاستی پولس کمشنر ربیع یوسف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل ہونے والی اس پر تشدد جھڑپ میں آٹھ شیعہ افراد ہلاک ہوگئے اور ایک پولس اہلکار کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ چار پولس افسران سمیت کئی افراد زخمی ہو گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ “سب سے پہلے ہم نے ان پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
ان لوگوں نے ہمارے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اس کا ہتھیار چھین کر ان پر فائرنگ کر دی جس میں ان کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ہماری طرف سے ان پر جوابی کارروائی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا”۔ واضح ر ہے کہ ملک میں دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ اگست میں ایک عدالتی انکوائری نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ سال دسمبر میں فوج اور شیعہ گروپ کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں 347 ارکان کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigeria shia pilgrimage clash kills nine in kano in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply