نائجیریا میں ایک چرچ پر بندوق برداروں کی فائرنگ ،19ہلاک

لاگوس(نائجیریا): نائجیریا کے مڈل بیلٹ میں بندوق برداروں نے ایک چرچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم ا زکم19افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں دو پادری اور 17 عابد تھے۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور چرواہے تھے۔وہ بینیو ریاست کے ایک دور افتادہ گاو¿ں میںواقع ایک کیتھولک چرچ میںگھس گئے اور صبح کی عبادت میں مشغول مسیحیوں پر اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ریاستی پولس ترجمان ٹرویر اکاسے نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کئی مکانات کو بھی آگ لگا دی۔جس میں تقریباً50گھر راکھ ہو گئے۔اکاسے نے مزید بتایا کہ اس واردات سے چند روز پہلے مسلح افراد نے 10رہائشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔نائجیریا کے مڈل بیلٹ میں چرواہوں نے کئی ہلاکت خیز حملے کر کے کسانوں کو علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigeria church attack leaves 19 dead including two priests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply