نائجیریا میں بوکوحرام کے خود کش بمباروں کے حملے میں13ہلاک

میدو غوری: مغربی افریقی ملک نائیجریا کے شمال مشرق میں واقع میدو غوری شہر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دو خود کش بم دھماکوں میں کم ا زکم13افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس کمشنر ڈامین چوکوو نے ان دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خود کش حملہ شہر کے مونا گیراج علاقہ بوکوحرام کے تین خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر کیا۔جس میں 13افراد کے علاوہ وہ تینوں خود بھی مارے گئے۔پہلا خود کش دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آتھ بجے مونا گیراج علاقہ میں واقع ایک بس اسٹینڈ پر ہوا۔
دو خواتین بمباروں نے پہلے دھماکہ سے چند میٹر کی دوری پر واقع مونا ڈالٹی میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔دونوں دھماکوں میں 13افراد کی ہلاکت کے علاوہ مجموعی طور پر 18دیگر زخمی بھی ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigeria 13 killed in twin blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply