نائیجیریا ئی سیکورٹی فورسز سے تصادم میں بوکو حرام کے 57 دہشت گرد ہلاک

نیامی: نائیجیریا کی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی دیفاعلاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 57 انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ پیر کے روز دیفاشہر سے 30 کلومیٹر دور گسکیرو گاؤں میں مسلح دہشت گردو کے ساتھ ہونے والے اس تصادم میں 15 فوجی اور دو غیر فوجی بھی زخمی ہو ئے ۔
بیان کے مطابق فوج نے بوکو حرام کے دہشت گردوں کے پاس سے ایک 60 ایم ایم مورٹار، دو آر پی جی ، پانچ مشین گن، 20 اے کے۔47 رائفلوں اورکثیر مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی داغ بیل ڈالنے کے مقصد سے بوکو حرام کی جانب سے گزشتہ سات برسوں کے دوران کئے گئے حملوں میں اب تک 15 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ اب حالیہ برسوں میں بوکو حرام نے پڑوسی ملک نائیجر، کیمرون اور چاڈ میں بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Niger security forces kill 57 boko haram militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply