نائیجر میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان خونریز جھڑپ، 18 ہلاک،40سے زائد زخمی

نیامی:مغربی افریقی ملک نائیجر میں کسانوں اور خانہ بدوش چرواہوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد ہلاک اور43 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ نائیجر کے جنوبی سرحد کے قریب بانگوئی گاؤں میں کچھ مویشیوں نے کسانوں کی فصل کو نقصان پہنچا یا۔
اس کے بعد کسانوں اور چرواہوں کے درمیان اچانک جھڑپ شروع ہوگئی۔ بانگوئی کے میئر اومارو مویامانے نے کہا کہ چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ میں کئی کسان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس کے بعد کسانوں کے ایک گروپ نے بدلہ لینے کے لئے پٹھلانی کیمپ پر حملہ کر دیا۔ اور14 گھروں میں آگ لگا دی گئی۔ واضح رہے کہ نائیجر میں زمین اور پانی سمیت دیگر وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے کسانوں اور خانہ بدوش چرواہوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوتے رہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Niger intercommunal violence sees 18 killed 40 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply