سرکوزی آئندہ صدارتی انتخاب لڑیںگے

پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے 2017 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا آج اعلان کیا ہے۔ مسٹر سرکوزی نے اپنی کتاب’ایوری تھنگ فار فرانس‘ کی اشاعت سے پہلے سوشل میڈیا پر لکھ کر کہا کہ، ”میں نے 2017 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ایک امیدوار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ تاریخ کے اس مشکل وقت میں فرانس کی قیادت کرنے کی مجھ میں صلاحیت ہے۔
واضح رہے کہ 61 سالہ سرکوزی کو 2012 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایلس پیلیس علاقے سے غیر مقبول لیڈر فرانسو اولاند نے شکست دی تھی۔ جس کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سرکوزی دوبارہ صدر بننے کی کوشش کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nicolas sarkozy declares candidacy for french presidential election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply