میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کی بخیر و عافیت وطن واپسی یقینی بنائے:امریکہ

اقوام متحدہ: (رائٹر) امریکہ نے میانمار حکومت سے راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مہم کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران میانمار کے معاملے پر طلب کئے گئے وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ حکومت میانمار روہنگیا مسلمانوں کو انسانی امداد فراہم کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس لانے کا وعدہ کرے۔
محترمہ ہیلی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر اب بھی حملے ہونے اور انہیں ہلاک کرنے کا خطرہ برقرار ہے ہے۔ضرورت مند لوگوں تک انسانی امداد نہیں پہنچ رہی ہے اور بے گناہ شہری اب بھی بنگلہ دیش فرار ہو رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nicky healy appeals myanmar govt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply