سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر جنرل راحیل شریف کو روکنے کی خبر فرضی

دوبئی: یہاں سے شائع ہونے والے ایک عربی زبان کے اخبار امارات الیوم نے ایسی کوئی خبر شائع کرنے کی تردید کی ہے کہ ریٹائرڈ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر روکا گیا تھا۔
29جولائی کو آن لائن ایک فرضی خبر گردش کر رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق فوجی سربراہ کو، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی قیادت والے اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں،سعودی سیکورٹی حکام نے ریاض ہوائی اڈے پر ان کا پاسپورٹ چھین کر انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا تھا۔
لیکن اگلے ہی روز الیوم نے ایک وضاحت شائع کی جس مین کہا گیا کہ یہ خبر فرضی تھی اور ایک جعلی یو آر ایل کے توسط سے ان کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: News of gen raheel sharif stopped at saudi airport is fake in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply