” شادی کے 3منٹ بعد ہی دلہن نے طلاق لے لی “

نئی دہلی: آج کے دور میں شادی جیسا مقدق رشتہ مذاق بن کر رہ گیا ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق کی نوبت آ جاتی ہے،ایسا ہی ایک معاملہ کویت میں پیش آیا جہاں شادی کے محض3 منٹ بعد ہی بیوی نے اپنے شوہر کوطلاق دے د ی ۔ اس ازدواجی رشتہ کو دنیا کاسب سے مختصر ترین مدت کا بتایا جا رہاہے۔

اور دنیا بھر میں اس کیچرچا ہے ۔طلاق کی وجہ اگرچہ بہت عجیب و غریب ہے لیکن وجہ معلوم ہونےکے بعد اکثریت دولہن کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے ۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا زیر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔جس میں زیادہ تر لوگ دلہن کے اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں۔

خبروں کے مطابق یہ جوڑا شادی کرنے کےلئے کورٹ پہنچا تھا، دونوں نے بے حد ہنسی خوشی شادی کی ، جج کے سامنے رجسٹر پر دستخط کئے لیکن چند سیکنڈ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو طلاق تک پہنچ گیا ۔

در اصل شادی کے بعد دلہن اور دولہا کورٹ کے باہر نکل رہے تھے اسی درمیان اچانک لڑکی پھسل گئی ،اس دوران لڑکے نے لڑکی کی مدد کرنے کے بجائے دولہن کو بے وقوف کہہ دیا ۔

بس کیا تھا دولہے کا اتنا کہنا تھا کہ دلہن غصے سے آگ بگولہ ہوگئی اور ناراض دلہن شادی کے تین منٹ بعد ہی کورٹ پہنچی اور جج سے اس شادی کو رد کرنے کےلئے کہہ دیا ، جج لڑکی کی بات سن کر حیران رہ گیا اور اس نے دولہن سے دوبارہ اپنے فیصلے پرسوچنے کے لئے کہہ ،لیکن لڑکی نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا اور جج کو شادی رد کرنا پڑی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Newly wedded couple divorce 3 minutes after marriage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment