نیوزی لینڈمیں ہندوستانی سیاحوں او ر طلبا کا دل و جاں سے خیرمقدم کیا جاتا ہے

سبھاش چوپڑا
نیوزی لینڈ ہندوستان سے مزید سیاحوں کی آمد کا منتظر ہے۔ برطانیہ سے شائع ہونے والے انگریسی جریدے ایشئین افئیرز(Asian Affairs) کی دسمبر کی اشاعت میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 45 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی والے اس ملک میں متعدد ہندوستانی طلبا سمیت پونے دو لاکھ تارکین وطن ہیں اور ان کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔
ان میں سے 12600تارکین وطن گذشتہ سال ہندوستان سے آئے جن میں طلبا ءبھی شامل ہیں۔ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد چین، فلپائن اور برطانیہ کے تارکین وطن سے کہیں زیادہ ہے۔ چین نژاد تارکین وطن کی تعداد 8200، فلپائین نژاد 4500اور برطانیہ نژاد تارکین وطن کی تعداد4000ہے۔غیر ملکیوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم اور سیاحت سے جو غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے وہ ملک کی برآمدات سے ہونے والی آمدنی کا 16فیصد ہے۔ نیوزی لینڈ کے پہلے سکھ رکن پارلیمنٹ کنول جیت بخشی کا ،جو حکمراں نیشنل پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں،کہنا ہے کہمحنتی اور نظم وضبط کا پابند ہونے کے باعث ہندوستانی تارکین وطن کی وہاں بہت اچھی امیج ہے۔انگریزی، ماو¿ڑی اور سامووائی زبان کے بعد ہندی چوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand welcomes indian tourists students in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply