نیوزی لینڈ بھی امریکہ و آسٹریلیا کے نقش قدم پر،کیوی فرسٹ پالیسی بنے گی

ویلنگٹن:امریکہ اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اپنے ویزا پروگرام کو سخت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر برائے تارکین وطن مائیکل وڈہاؤس نے کہا کہ وہ اوورسیز پالیسی میں ’نیوزی لینڈ فرسٹ‘ کی روح کو ذہن میں رکھتے ہوئے ورکنگ ویزا پالیسی سخت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرنبل اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آسٹریلیا اور امریکیوں کے لئے کام کو یقینی بنانے کی پالیسیوں کا اعلان کرنے کے بعد وہ اپنے ملک میں بھی اس طرح کی پہل پر کام کر رہے ہیں۔
مسٹر وڈہاؤس نے کہا کہ یہ ویزا پروگرام یہاں کے آجروں کو زیادہ سے زیادہ نیوزی لینڈ کے شہریوں کو لینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تربیت میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کرے گا۔ قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ میں 23 ستمبر کو عام الیکشن ہے جس میں یہ مسئلہ زبردست موضوع بحث بننے والاہے۔

Title: new zealand tightens immigration rules in kiwi first crackdown in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply