نیوزی لینڈ میں6.1کی شدت کا زلزلہ

سڈنی:نیوزی لینڈ میںجنوبی بحیرہ کے دور افتادہ علاقہ میں واقع جنوب مغربی شہر ایناور کارگل میں آج زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 6.1 ماپی گئی۔ امریکی جیوولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سب انٹارکٹک آکلینڈ جزائر سے 211 کلو میٹر مغرب میں سطح سے 10 کلو میٹر نیچے تھا۔
تھوڑی ہی دیر بعد شمال مشرقی سیڈون میں بھی زلزلہ آیا لیکن اس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.1بتائی گئی۔ان دونوں مقامات پر آنے والے زلزلے سے ابھی تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے اور سونامی کا انتباہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Title: new zealand rocked by strong 6 1 magnitude earthquake | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply