کیوی وزیر اعظم بل انگلش نے 23ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نے 23 ستمبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ ماہ سابق وزیر اعظم جان کی کے غیر متوقع طور پر اچانک مستعفی ہوجانے کے بعد ملک کے وزیر اعظم بننے والے مسٹر بل انگلش کے اعلان کے بعد گزشتہ آٹھ سال سے اقتدار پر قابض نیشنل پارٹی مسلسل چوتھی بار الیکشن جیتنے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔
طویل عرصہ کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب نیشنل پارٹی ہر دلعزیز رہنما مسٹر کی ۔جان کی قیادت کے بغیر پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی۔ نیشنل پارٹی کو چیلنج کرنے کے لئے بائیں بازو کی لیبر پارٹی اور گرین پارٹی نے اس بار اتحاد کرلیا ہے۔

Title: new zealand prime minister bill english calls election for september 23 | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply