نیوزی لینڈ میں پھر زبردست زلزلہ، سونامی ، لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگے

ویلنگٹن:گذشتہ ہفتیہ آئے زلزلہ کی تلخ یادوں سے ابھی کیوی عوام نے چھٹکارہ پایا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے پر آج ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
گزشتہ ہفتے ہی یہاں آنے والے زلزلے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے نے بتایا کہ آج زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی پالرمسٹن سے 138 کلومیٹر شمال جزائر میں اور زمین کی گہرائی سے 37 کلومیٹر نیچے تھا۔ گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو بھی نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں 7.8 شدت والے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
اس کے بعد سونامی کی لہریں اٹھنے لگیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف کوچ کرگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand earthquake follows japanese tremor off coast of fukushima in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply