ایک امریکی شہری کو داعش کو مادی تعاون بہم پہنچانے کامجرم قرا دیا گیا

نیویارک:امریکہ میں نیویارک کے ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)میں شامل ہونے اور سازش کرنے کے الزام میں عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔ ایک سرکاری وکیل نے بتایاکہ 21سالہ اخرور سعیدمیتوف کے خلاف بروکلن کی آئینی عدالت میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔
اس کے خلاف دو سال پہلے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلئے شام جانے اور دہشت پسند تنظیم کو مادی تعاون بہم پہنچانے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق اخرور کو 15سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ اخرور کے وکیل نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق اخرورپر داعش کو اطلاعات فراہم کرانے کےلئے امریکی فوج میں شامل ہونے کی کوشش کرنے اور ضرورت پڑنے پر فوجیوں کے قتل کےلئے فائرنگ کی سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔ اخرور کو فروری 2015 میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیاگیا تھا ،جب وہ استنبول جانے کےلئے وہاں پہنچا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New york resident pleads guilty to trying to support islamic state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply