نیو یارک بم دھماکے کا مشتبہ احمد خان اوسامہ کا پرستار:امریکہ

واشنگٹن:امریکہ نے نیو یارک اور نیو جرسی بم دھماکوں کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے افغان نڑاد شخص کو جہادی بتایا،جو شہادت چاہتا تھا اور وہ دہشت گرد اوسامہ بن لادین کا پرستار تھا۔
امریکی افسروں کا الزام ہے کہ گرفتار شخص احمد خان راحامی نے اپنا ایک ویڈیو بنایا جس میں اس نے گھر میں بنائی دھماکہ خیز اشیا کا تجربہ کیا اور ایک میگزین کے ذریعہ افغانستان ،عراق،شام اور فلسطین میں مارے جانے والے مجاہدین کے سلسلے میں امریکہ کے تئیں غصہ کا اظہار کیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس نے بم بنانے کی اشیا انٹرنیٹ ویب سائٹ” ای بے“سے خریدی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وقت راحامی کے پاس ایک میگزین تھی جس میں اس نے لکھا،”انشااللہ گلیوں میں بم دھماکوں کی آواز سنی جائے گی۔پولیس پر گولیاں چلائی جائیں گی۔آپ کوظلم کے بدلے میں موت دی جائے گی۔راحامی سات سال کی عمر میں امریکہ آیا تھا۔
نیویارک پولیس کمشنر جیمس او نیل نے کہا کہ نیو جرسی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے بعد راحامی کو پیر کو گرفتار کیاگیا۔اس فائرنگ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا لیکن اب اس کی حالت بہتر ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New york bomb suspect a jihadist bin laden fan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply