حلف لیتے ہی جنوبی کوریا کے نئے صدر نے شمالی کوریا کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی

سیول:جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مون جے ان نے آج اپنے عہدے کا حلف لیا۔ انتخابات میں فیصلہ کن جیت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک ہال میں منعقد ایک عام تقریب میں مسٹر مون نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف لینے کے بعدانہوں نے کہا کہ وہ سازگار ماحول میںشمالی کوریا کے دورے کےلئے تیار ہیں۔
مسٹر مون نے اگرچہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کے حوالے سے مفصل بیان نہیں دیا لیکن وہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازعہ میں تھوڑا نرم رویہ اختیار کرنے کے حق میں نظر آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں نصب کیے جانے والے متنازعہ میزائل شکن دفاعی نظام کے معاملے پر وہ چین اور امریکہ سے مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے کہ مون جے ان پارک ہے گیون کی جگہ ،جنہیں بدعنوانی کے الزامات لگنے کے بعد مارچ میں عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا، صدر منتخب کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New s korean president hints at trip to nkorea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply