پوری دنیاشمالی کوریا کے نئے میزائل کی زد میں آگئی: امریکی وزیر دفاع میٹس

سنگاپور: امریکہ کے وزیر دفاع جیمزمیٹس نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربہ کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں جس ملک کو چاہے نشانہ بنا سکتا ہے ۔
شمالی کوریا نے ستمبر کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپکے انتباہ کے باوجود کیا ہے۔ اس تجربہ کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صورت حال سے نپٹ لے گا۔
وزیر دفاع نے ، جو وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم میں ٹرمپ کے ساتھ تھے،میزائل تجربہ کے حوالے سے ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر سینئر حکام سے بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ آج صبح کئے گئے اس تجربہ کے بعدبین الاقوامی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
کیونکہ یہ میزائل تجربہ اس امر کی عکاسی کر رہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جون ان اب دنیا کے س حصہ اور مقام کو چاہیں نشانہ بنا سکتا ہیں۔

Title: new missile test shows north korea capable of hitting all | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply