نئے سیٹلائٹ بحیرہ جنوبی چین میں چینی مفادات کا تحفظ کریںگے: چینی روزنامہ

شنگھائی:چین نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزائر کے سلسلے میں بڑھتے دباؤ کے درمیان کہا ہے کہ اس نے اپنے سمندری مفادات کی حفاظت کے لئے نئے سیٹلائٹ کا پروجیکشن کیا ہے۔ چین نے کل ’گاؤفین 3‘سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تھی۔
راڈار کے نظام سے لیس یہ مصنوعی سیارہ ایک میٹر کے ریزولیوشن کے ساتھ خلا سے زمین کی تصاویر لے سکتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی موسم میں کام کر سکتا ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ شو فوکیشیانگ نے چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کو بتایا کہ یہ سیٹلائٹ سمندری ماحول، جزائر، بحری جہازوں اور تیل ذخائر کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گاؤفین جیسا سیٹلائٹ ملک کے سمندری حقوق اور مفادات کی حفاظت کرنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ گذشتہ ماہ ہیگ واقع بین الاقوامی ٹریبونل نے جنوبی چین کے سمندر پر چین کے دعوے کے خلاف فیصلہ سنایا تھا لیکن چین نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اس علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ جنوبی چین کے سمندر کے ذریعے ہر سال پانچ ٹریلین ڈالر کا کاروبار ہوتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New china satellite will help safeguard interests at south china sea chinese daily in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply